میٹرو پولٹین کارپوریشن کا اجلاس ،کونسلروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

پیر 3 اکتوبر 2016 17:58

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء ) میٹرو پولٹین کارپوریشن کے اجلاس میں کونسلروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈپٹی میئر میٹر پولٹین کارپوریشن کوئٹہ محمد یونس لہڑی کی صدارت میں کارپوریشن کا اجلاس منعقد ہوا تو کونسلروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ڈپٹی میئر نے کونسلروں کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی مگر حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے کونسلروں نے اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھنے سے انکار کردیا اور اجلاس کے دوران شور شرابا اور تلخ کلامی کا سلسلہ جاری رہا ڈپٹی میئر نے محسوس کیا کہ اجلاس کی کارروائی مزید جاری رکھنے سے ماحول میں زیادہ تلخی پیدا ہوگی توانہوں نے ایک گھنٹے کیلئے نماز اور کھانے کا وقفہ دیدیا جس کے بعد کھانے کے دوران بھی تلخ کلامی اور ہاتھاپائی کا سلسلہ جاری رہا ڈپٹی میئر محمد یونس لہڑی دونوں گروپوں کے درمیان بچ بچاؤ کرتے رہیں کھانے میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم کاکڑ اور ان کا گروپ کھانے میں موجود تھا ۔

متعلقہ عنوان :