پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 3 اکتوبر 2016 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

چیف منسٹر ہاؤس سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کو تین سال کیلئے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کو سرچ کمیٹی نے انٹرویو لینے کے بعد سلیکٹ کیا تھا ۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین مختلف کالجز میں پروفیسر کی حیثیت سے پڑھاتے بھی رہے ہیں اور اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے اس سے قبل وہ میر پور خاص کے ریجنل ڈائریکٹر کالجز بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :