مشیراینٹی کرپشن سندھ کاکراچی انٹر بورڈ، ایرانی تیل کی غیر قانونی سمگلنگ ،ہسپتالوں کی ادویات میں بے قاعدگیاں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 3 اکتوبر 2016 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے قانون اور اینٹی کرپشن مرتضی وہاب نے محکمہ اینٹی کرپشن کوکراچی انٹر بورڈ، ایرانی تیل کی غیر قانونی اسمگلنگ اور اسپتالوں کی ادویات میں بے قاعدگیاں کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔پیرکومشیر برا ئے قا نو ن اور انکوائریز و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضی وہا ب صدیقی کی صدارت میں اینٹی کرپشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو سمیت محکمے کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی انٹر بورڈ پر چھاپے سمیت دیگر معاملات اوراینٹی کرپشن کے قانون میں ترمیم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبونے اجلاس کو بتا یا کہ صوبے میں ایرانی تیل اسمگلنگ اور اسپتالوں کی ادویات میں بے قاعدگیوں کی بڑی تعداد میں محکمہ کے پاس شکایات موجود ہیں۔ جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن کی کارروائیوں اور کامیابیوں سے عوام کا محکمہ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔اس موقع پر مشیر اینٹی کرپشن مر تضی وہاب نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام زیر التوا کیسز کو 30 دن میں مکمل کرکے انہیں رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :