نیشنل کوچنگ سینٹر اینڈ ٹریننگ سینٹر کو صوبے کے حوالے کیا جائے‘ سردار محمد بخش مہر

18ویں ترمیم کے بعد اس سینٹر پر صوبہ سندھ کا حق ہے، وزیر کھیل سندھ

پیر 3 اکتوبر 2016 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) 18ویں ترمیم کے تحت اب نیشنل کوچنگ اینڈ ٹریننگ سینٹر پر وفاق کا حق نہیں رہا اس لئے وفاق کو چاہئے کہ اس ٹریننگ اینڈ کوچنگ سینٹر کو سندھ کے حوالے کر دے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کوچنگ سینٹر کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویھ بھٹی بھی موجود تھے صوبائی وزیر جب کوچنگ سینٹر پہنچے تو ڈائریکٹر رفیق پیر زادہ سمیت کوئی بھی اہم عہدیدار استقبال کے لئے موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعد جب رفیق پیر زادہ آئے تو میڈیا نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کری لیکن وہ اپنی غیر حاضری کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے کوچنگ سینٹر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر‘ ہوسٹل کی ناگفتہ بہ حالت‘سینٹر کے اندر کتوں کی بھرپور دیکھ کر صوبائی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ٹریننگ سینٹر آج میری تحویل میں ہوتا تو تمام انتظامیہ کو معطل کر دیتا۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وفاق سے اسے اپنی تحویل میں لینے کے لئے درخواست کریں گے جسے ہی یہ ٹریننگ سینٹر اور کوچنگ سینٹر ہماری تحویل میں آیاہم انشاء اﷲ اس کی تقدیر بدل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :