منظور حسین وسان سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفداور سابق سینیٹر عبدالحسیب خان نے الگ الگ ملاقات

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بھی بات کرینگے ،18 ویں ترمیم کے تحت سندھ کا وفاق کی طر ف جو شیئر بنتا ہے وہ نہیں ملتا، منظوروسان

پیر 3 اکتوبر 2016 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفداور سابق سینیٹر عبدالحسیب خان نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں گیس کی قلت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پرمنظور وسان نے کہاکہ سندھ کو وفاق اس کا حق نہیں دے رہاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منظور وسان سے پیرکو پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے متبادلہ توانائی کے چیئرمین ایس ایم یحیی، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک خدا بخش نے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران پیٹرولیم اور سی این جی انڈسٹری کے مسائل پر بات کی گئی ۔ اس موقع پر منظو ر وسان نے کہا کہ صنعتکاروں کے گیس، پانی اور سی این جی کے مسائل جلد حل کیے جائینگے۔سندھ حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے بھی بات کرینگے۔منظور حسین وسان نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے تحت سندھ کا وفاق کی طر ف جو شیئر بنتا ہے وہ نہیں ملتا۔

متعلقہ عنوان :