ہائیکورٹ نے محکمہ بہبود آبادی کے 38 ملازمین کی مستقلی کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

پیر 3 اکتوبر 2016 17:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ بہبود آبادی کے 38 ملازمین کی مستقلی کے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ملازمین کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار گریڈ ایک میں پندرہ برس سے ملازمت کر رہے ہیں مگر ان کی مستقلی کے احکامات جاری نہیں کئے جا رہے۔

انہوں نے محکمہ میں مستقل ہونے والے دیگر ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر دیگر ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے لہٰذا درخواست گزاروں کو بھی مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست پر پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :