چوہدری سر ور کی شہید فوجی اہلکار امتیاز شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 3 اکتوبر 2016 16:12

چوہدری سر ور کی شہید فوجی اہلکار امتیاز شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ..

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اکتوبر۔2016ء ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ سے لیکر وزارت اعظمی تک نر یندر مودی قاتل عام ہی کر رہا ہے ‘بھارت کا کشمیر یوں کوغلام بنانے کا منصوبہ کبھی کا میاب نہیں ہوگا ‘پاکستان کا وزیر خارجہ نہ ہوناخارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ‘حکمران بھارتی جاسوس کا نام لینے سے کیوں خوفزدہ ہے ؟قوم کو جواب دیں‘(ن) لیگی حکومت بھارت کے پاکستان دشمن پالیسوں پر زبان جمع خرچ کی بجائے منہ توڑ جواب کیلئے عملی اقدامات کر یں ‘بھارتی جارحیت کے خلاف جانوں کے نذرانے والے فوجی جوان قوم کے ہیرو ہیں ۔

وہ سوموار کے روز مر کزی ایڈ یشنل سیکرٹری جنر ل فر خ حبیب اور سر دار کامل عمر کے ہمراہ بھارتی افواج کی فائر نگ سے شہید ہونیوالے فوجی اہلکارامتیاز احمد کے والد ماسڑمحمد اقبال اور انکے دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کا پار لیمانی پارٹیوں کے لیڈر زکو بلانا کافی نہیں بلکہ اس کو بھارتی جارحیت کے خلاف واضح اور دوٹوک موقف بھی اختیار کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نر یندر مودی امن کا دشمن اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں اور آزادی کی جنگ لڑ نیوالے کشمیر یوں کا بھی قاتل ہے اور نر یندرمودی وزیر اعلی سے لیکر اب وزیر اعظم بننے تک صرف قتل وغارات ہی کر رہا ہے جسکے بعد اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دہشت گرد ہے مگر ہم اسکو وراننگ دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف جار حیت سے باز رہے ورنہ پاکستانی افواج اور قوم ملکر بھارت کا صفایا کر دیگی ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ بھارت کا مزید تماشا دیکھنے کی بجائے کشمیر یوں پر بھارت کے مظالم کو روکیں ورنہ خطے میں امن ایک خواب ہی رہیگا ۔ مر کزی ایڈ یشنل سیکرٹری جنر ل فر خ حبیب نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جار حیت سے اپنی موت کو دعوت دیگا کیونکہ پاکستانی افواج اور قوم شہادت کے جذبے سے سر شار ہے اور ہم بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیں گے کہ اسکی آنیوالی نسلیں بھی پاکستان کے خلاف کسی جار حیت کی جرات نہیں کر سکے گی ۔

چوہدری سر ور کی شہید فوجی اہلکار امتیاز شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ..

متعلقہ عنوان :