بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں 3 سے 5 گھنٹے کا اضافہ

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 3 اکتوبر 2016 16:10

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اکتوبر۔2016ء ) سرگودھا اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں 3 سے 5 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے رات کے اوقات میں وقفہ وقفہ سے بجلی کی بندش نے لوگوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دیں جبکہ دن کے اوقات میں بجلی کی بندش کے باعث لوگوں کے کاروبار تباہ ہوکر رہ گئے ہیں سرگودھا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے وعدوں کے مطابق تین سال میں بھی بجلی کی بندش کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکمران اپنی کمیشنوں کے چکر میں میٹرو اور اورنج ٹرینوں پر توجہ دے رہے ہیں اگر یہی رقم توانائی کے منصوبوں کو بہتر بنانے اور سڑکوں کی بحالی پر خرچ کی جاتی تو آج سرگودھا سمیت ملک بھر کے شہر اور عوام خوشحال ہوتے دوسری طرف واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ مختلف کمپنیوں نے واپڈا کے اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں واپڈا کو ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی کمپنیوں کو ادائیگی نہ ہونے سے تیل روک لیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی بندش میں غیر اعلانیہ اضافہ کیا گیا ہے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ واپڈا کے واجبات ادا کرنے کیساتھ ساتھ تیل کمپنیوں کے بل ادا کریں تاکہ قوم کو بجلی کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :