بھارت کیخلاف جہاد فرض ہوگیا ،جماعت اہلسنّت نے فتویٰ جاری کردیا

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 3 اکتوبر 2016 15:50

بھارت کیخلاف جہاد فرض ہوگیا ،جماعت اہلسنّت نے فتویٰ جاری کردیا

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اکتوبر۔2016ء ) جماعت اہلسنّت نے بھارتی جارحیت کے بعد اسلام اور پاکستان کے دشمن کیخلاف جہاد فرض قراردیدیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ فتویٰ بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ظلم و جبر کی ہر حد عبور کر لی ہے، کشمیر میں مظلوم مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں ہمیں پکار رہی ہیں۔

کشمیر کی آزادی جہاد سے ہی ممکن ہے،فتوے میں بھارتی فلموں ڈراموں اور دوسری سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ فوجی تربیت کی ترغیب بھی دی گئی ہے ۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے پریس ریلیز کے مطابق جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی اور مرکز ی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ کی اپیل پر جماعت اہلسنّت سے وابستہ 100علماء اورمفتیوں نے میڈیا کو جار ی کئے گئے اپنے اجتماعی فتویٰ میں کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن بھارت کے خلاف جہاد فرض ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے کیونکہ بھارت کی اسلام اور پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے اور بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے۔ بھارتی افواج کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہیں۔ بھارت پاکستان پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے ان حالات میں پوری پاکستانی قوم پر اسلام اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کے خلاف جہاد فرض ہو گیا ہے۔

پوری قوم غزوہ ہند میں شمولیت کیلئے تیار ہو جائے۔ غزوہ ہند کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے۔ فتویٰ میں کہاگیا ہے کہ اسلام ظالم اور جارح کے خلاف لڑائی کا حکم دیتا ہے۔ اسلام اسلامی ریاست کے دفاع اور تحفظ کیلئے جان و مال کی قربانی دینا لازم قرار دیتا ہے۔ مظلوموں کی مدد اسلامی احکامات کا لازمی تقاضا ہے۔ بھارت نے ظلم و جبر کی ہر حد عبور کر لی ہے۔

کشمیر میں مظلوم مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں ہمیں پکار رہی ہیں۔ کشمیر کی آزادی جہاد سے ہی ممکن ہے۔ اسلام نے اسلامی ریاست کی حفاظت کیلئے بھی گھوڑے تیار رکھنے کا حکم دے رکھا ہے۔ فتوی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو فوجی ٹریننگ دینے کا بندو بست کرے۔ بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔ حکومت بھارت کے خلاف دنیا بھر میں سفارتی مہم چلائے۔

فتویٰ میں اعلان کیا گیا ہے کہ جماعت اہلسنّت پاک فوج کو بھارت کے خلاف جہاد کیلئے لاکھوں رضاکار فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ فتو یٰ میں اپیل کی گئی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی لڑائی ختم کرکے بھارتی جارحیت کے مقابلہ کیلئے تیار ہو جائیں کیونکہ یہ وقت آپس میں نہیں پاکستان کے دشمن بھارت سے لڑنے کا ہے۔ جن علماء و مفتیوں نے فتویٰ جاری کیا ہے ان میں صاحبزادہ سید ارشد سعید کاظمی ، مفتی فضل جمیل رضوی، مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ سید شمس الدین بخاری، مفتی محمد اکرم شاہ جمالی، مفتی لیاقت علی، علامہ فاروق خان سعیدی، مولانا فیض بخش رضوی، مولاناغلام سرور ہزاروی، علامہ محمد اکرم سعیدی، علامہ رضوان انجم، مولانا محمد حنیف چشتی،علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی، علامہ سید غلام حسین شاہ، علامہ خالدحسین مجددی، علامہ محمد عثمان غنی، علامہ رفیق احمد شا ہ جمالی، علامہ سید خضر حسین شاہ، علامہ منظور عالم سیالوی، علامہ فاروق سلطان قادری، مولانا قاری نذیراحمد قادری، علامہ حافظ محمد اکبر، علامہ پروفیسر عبد العزیز نیازی، علامہ رضوان یوسف ، مولانا شیر محمد نقشبندی، علامہ محب النبی طاہر، مفتی ظفر جبار چشتی، علامہ حافظ سخی احمد خان، علامہ قاری فیروز صدیقی، علامہ خلیل الرحمن چشتی، علامہ ابرار احمد رحمانی، علامہ حافظ یعقوب فریدی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :