نوشہرہ پولیس کی کارروائی ‘142کلوگرام اعلیٰ میعار کی چرس برآمد ‘ملزم گرفتار

پیر 3 اکتوبر 2016 15:17

نوشہرہ۔03اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) اکوڑہ پولیس کا ڈرگ ڈیلروں کے خلاف کامیاب کارروائی‘142کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس مزدہ ٹرک کے خفیہ خانوں سے برآمد کر کے پنجاب اور بعد ازاں بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادی‘جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت ہے ‘ ملزم کو حراست میں لیکرتفتیش شروع کر دی گئی ہے ‘موت کے ان سوداگروں کے خلاف جہاد جاری و ساری رہے گا‘واحد محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر‘تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ فاٹا سے پنجاب اور بعد ازاں بیرون ملک منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی‘بمقام جی ٹی روڈ جہانگیرہ چوک ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل عدنان اعظم،ایس ایچ او اکوڑہ انسپکٹر نہار علی خان ،انچارج چوکی جہانگیرہ عالمگیر خان و دیگر نفری ناکہ بندی پر موجود تھے کہ جانب پشاور مزدہ ٹرک کی تلاشی لینے پر ٹرک کی خفیہ خانوں سے 142کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملزم محمد اختر ولد محمد حنیف سکنہ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کو حراست میں لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :