بھارتی شہریت حاصل کرنے کیلئے براہمداخ نے تمام حدیں عبور کر لیں

براہمداغ کی گاندھی کی سمادھی پر حاضری ، پھول چڑھائے، تصاویر سوشل میڈیا پر جاری

پیر 3 اکتوبر 2016 14:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے کے لیے براہمداغ بگٹی تمام حدیں پھلانگ گیا ، گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کو خون سے رنگنے والا گاندھی کے آگے جھک گیا۔

(جاری ہے)

براہمداغ بگٹی نے گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر آگئی ہیں۔ براہمداغ بگٹی ان دنوں بھارت میں شہریت کے لیے ہاتھ پاں مار رہا ہے۔ بھارت نے اسے پناہ دینے کی پیشکش کی لیکن پھر لفٹ نہیں کرائی۔