لندن میں‌ نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر پانامہ ہاوس کا بورڈ چسپاں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اکتوبر 2016 14:33

لندن میں‌ نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر پانامہ ہاوس کا بورڈ چسپاں

لندن (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اکتوبر 2016ء) : پانامہ لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد ہی سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ جبکہ پاکستان میں وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم اب لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر کسی پاکستانی شخص ہی نے ”پانامہ ہاؤس“ کا بورڈ چسپاں کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے لندن میں موجود گھر کے باہر اس بورڈ کے چسپاں ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو گئی ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے بھی اپنے فیس بُک پیج پر شئیر کیا۔ اس تصویر میں وزیر اعظم نواز شریف کے لندن میں گھر کے باہر پانامہ ہاؤس کا بورڈ اور اس کے عین نیچے گو نواز گو کا ایک کاغذ بھی چسپاں کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کام کسی اُکتائے ہوئے اور کرپشن کے سخت مخالف پاکستانی کا لگتا ہے جس نے وزیر اعظم نواز شریف اور پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج کے لیے یہ طریقہ اپنایا۔