ایتھیوپیا میں پولیس کی فائرنگ اور بھگدڑ مچنے سے50سے زائد افراد ہلاک، متعدد زخمی

واقعے میں تقریبا 300 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، لوگوں پر فوجیوں اور گن شپ ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث لوگ پہاڑی سے گر کر جھیل میں گرے،مقامی افراد کا دعویٰ

اتوار 2 اکتوبر 2016 21:12

ایتھیوپیا میں پولیس کی فائرنگ اور بھگدڑ مچنے سے50سے زائد افراد ہلاک، ..

ادیس ابابا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2016ء) ایتھیوپیا میں پولیس کی فائرنگ اور اس کے باعث بھگدڑ مچنے سے50سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھیوپیا کے علاقے اورومیو میں لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ اور اس کے باعث بھگدڑ مچنے سے50سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہزاروں افراد مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت ادیس ابابا سے 40 کلومیٹر دور علاقے بشوفتو میں جمع ہوئے۔

چند اطلاعات کے مطابق پولیس نے فائرنگ اس وقت کی جب حکومت مخالف مظاہرین نے پتھرا اور بوتلیں پھینکنی شروع کیں۔ تاہم چند رپورٹس کے مطابق مظاہرین پر امن تھے۔حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی جانیں گئی ہیں۔ اس واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

'اورومو میں ایک کارکن جاور محمد کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں تقریبا 300 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد زخمی۔

انھوں نے کہا لوگوں پر فوجیوں اور گن شپ ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث لوگ پہاڑی سے گر کر جھیل میں گرے۔تاہم ہلاکتوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایتھیوپیا میں خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اورومیو اور امہارا کے علاقوں میں لوگوں نے سیاسی اور معاشی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

متعلقہ عنوان :