ترکی میں بغاوت کے الزام پر مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 21:12

ترکی میں بغاوت کے الزام پر مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے بھائی کو گرفتار ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2016ء) ترکی میں پولیس نے بغاوت کے الزام میں مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے بھائی کوگرفتار کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک پولیس نے فتح اللہ گولن کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

فتح اللہ گولن کے بھائی کو 15جولائی کی ناکام بغاوت کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ترک حکومت کے خلاف فوجی بغاوت ہوئی تھی جسے حکومت اور عوام نے مل کر ناکام بنا یا تھا ۔اس بغاوت کا الزام ترکی کے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر لگا یا گیا تھا اور ترک حکومت نے امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے بھی درخواست کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :