Live Updates

پاکستانی کشتی کو ضبط کر کے 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ٗبھارتی کوسٹ گارڈ کا دعویٰ

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) بھارتی کوسٹ گارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی کشتی کو ضبط کر کے 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانی کشتی کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے پاکستانی کشتی پور بندر گجرات کے ساحل پر پکڑی ٗ کشتی میں سوار 9 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ بھارتی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات