Live Updates

روس کا آئندہ سال بھی پاکستان کے ساتھ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

2017 میں ایک بار پھر روسی افواج پاکستانی فوج کے ساتھ جنگیں مشقوں میں حصہ لیں گی ٗ سربراہ روسی فوج

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:54

روس کا آئندہ سال بھی پاکستان کے ساتھ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) روس نے آئندہ سال 2017 میں بھی پاکستانی فوج کے ساتھ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔روس کے میڈیا کے مطابق روسی افواج کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ سال 2017 میں ایک بار پھر روسی افواج پاکستانی فوج کے ساتھ جنگیں مشقوں میں حصہ لیں گی جبکہ اس کے علاوہ بھارت اور منگولیا کے ساتھ بھی فوجی مشقیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ روسی افواج ان دنوں ’دورزبہ‘ فوجی مشقوں کیلئے پاکستان میں موجود ہیں جو 24 ستمبر سے10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات