چین عالمی تجارت کی بحالی کے لئے مثبت خد مات سرانجام دے رہا ہے ،ترجمان وزارت تجارت

عالمی تجارتی تنظیم کی طرف سے شرح اضافہ میں کمی عالمی اقتصادی بحران ہے، چینی معیشت سست روی کے باوجودعالمی معیشتوں کے مقابلے میں بہتر ہے،وزارت تجارت کا بیان

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کی طرف سے شرح اضافہ میں کمی کی وجہ عالمی اقتصادی بحران ہے،چین عالمی تجارت کی بحالی کے حوالے سے مثبت خدامات سرانجام دے رہا ہے۔ دو ہزار سولہ کے پہلے چھ ماہ میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ سات فیصد تک جاپہنچی ہے۔ جو دنیا کی اہم معیشتوں میں پیش پیش ہے، چینی معیشت سست روی کے باوجودعالمی معیشتوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔

چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم نے تجارت پر توقعات کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 2016میں عالمی تجارتی شرح اضافہ کی پیش گوئی اپریل میں 2.8سے1.7 فیصد تک کم کردی گئی ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ چین، برازیل سمیت ترقی پزیر ممالک کی اقتصادی ترقی اور تجارتی ترقی سست ہوگی اور شمالی امریکہ کی درآمد ات میں کمی ہوگی۔

(جاری ہے)

رپورٹ پر چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کا خیال ہے کہ عالمی تجارتی شرح اضافے کی کمی کی وجہ کافی پیچیدہ ہے۔

جس کی بنیادی وجہ عالمی سست معیشت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ عالمی تجارتی بحران کے بعد چین نہ صرف عالمی اقتصادی ترقی کے حوالے سے بلکہ عالمی تجارتی بحالی کے حوالے سے مثبت خدمات سرانجام دے رہا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے اعدادو شمار کے مطابق،2009سے 2015تک چین کی عالمی اقتصادی ترقی کی شرح ہر سال 25 فیصد سے تجاوز کرگئی۔ دو ہزار سولہ کے پہلے چھ ماہ میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح6.7فیصد تک جاپہنچی ہے۔ جو دنیا کی اہم معیشتوں میں پیش پیش ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح نسبتاً سست رہی، لیکن اس کے باوجود ہم عالمی معیشتوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :