کالاشاہ کاکو،مسلم لیگ ق کی بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:15

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) مسلم لیگ(ق)کے مرکزی راہنماچوہدری بشارت علی کھوکھرکی زیرقیادت بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان زندہ بادریلی کاانعقاد۔پارٹی قائدین آرمی چیف اورپاکستان کی سلامتی وتعمیروترقی بارے خصوصی دعابھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ق)کے مرکزی راہنماچوہدری بشارت علی کھوکھرکی زیرقیادت بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان زندہ بادریلی کاانعقادکیاگیا۔

جس میں (ق)لیگ کے سینکڑوں کارکنوں سمیت علاقہ بھرکی فلاحی وسماجی تنظیموں کے کثیرتعداداراکین نے بھرپورشرکت کی۔ریلی کاآغازکالاشاہ کاکوکی آبادی ریانپورہ سے کیاگیاجوبراستہ جی ٹی روڈ مریدکے میں پارٹی دفترکے سامنے پہنچ کرایک بہت بڑے اجتماع کی صورت اختیارکرگئی۔

(جاری ہے)

جہاں پرمذکورہ پارٹی کے مرکزی راہنماچوہدری بشارت علی کھوکھرنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اگربھارتی ہم منصب نریندرمودی کادوست ہے تو انڈیاکسی غلط فہمی میں نہ رہے قائداعظم لیگ اپنے قائدین کی قیادت میں وطن عزیزکے تحفظ کی خاطرکٹ مرنے کوہمہ وقت تیارہے۔

پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ مکاردشمن کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک کاامن تباہ ہوکررہ گیاہے۔بے روزگاری ،مہنگائی ،لاقانونیت اوردہشتگردی کی آگ نے وطن عزیزکوانتہائی نازک موڑپرلاکھڑاکیاہے ۔مگرانشاء اﷲ بہت جلد(ق)لیگ دوبارہ برسراقتدارآکرعوام کودرپیش سنگین بحرانوں سے نجات دلائے گی۔آخرمیں انہوں نے دشمن کے سامنے بہادری اورجراتمندی کامظاہرہ کرنے پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف پاک فوج ،پارٹی قائدین چوہدری پرویزالٰہی،چوہدری شجاعت حسین،چوہدری مونس الٰہی،شافع حسین اورچوہدری سالک حسین سمیت ملک پاکستان کی سلامتی وتعمیروترقی کیلئے خصوصی دعابھی کی۔

متعلقہ عنوان :