آج کا دور میڈیا کی جنگ کا دور ہے میڈیا لوگوں کی رائے بناتا ہے قوم کی نفسیات کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے‘احسن اقبال

میڈیا اپنی اس طاقت کو ملک کی ترقی اور قوم میں اعتمادکے لئے استعمال کرے کامیابی چاہے فرد کی ہو یا قوم کی اس کے پیچھے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے ‘وفاقی وزیر ترقی ،منصوبہ بندی و اصلاحات

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:00

نارووال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء)وفاقی وزیر ترقی ،منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کا دور میڈیا کی جنگ کا دور ہے میڈیا لوگوں کی رائے بناتا ہے اور قوم کی نفسیات کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے پاکستان میں میڈیا زور پکڑ رہا ہے اور اسکی طاقت میں اضافہ ہواہے جس سے اسکی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے نارووال میں ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) کی سالانہ تقریب وفاداری سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر نیشنل جرنلسٹ فاؤنڈیشن عامر رفیق بٹ، ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ، ڈسٹرکٹ پریس کلب نارووال کے صدر عبدالروف ،سرپرست ناصرحکیم وائس چیئرمین محمد عثمان مغل اور نائب صدرشبیر باجوہ سمیت انتظامیہ ،صحافیوں، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا میڈیا قوم میں مثبت رجحانات کو فروغ دے اس سے قوم کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ میڈیا اپنی اس طاقت کو ملک کی ترقی اور قوم میں اعتمادکے لئے استعمال کرے کامیابی چاہے فرد کی ہو یا قوم کی اس کے پیچھے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافی ہمارا ذریعہ ہیں جن سے ہمیں مدد ملتی ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے مسائل حل کئے جائیں گیاور صحافیوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ہم ہر ممکن تعاون کریں گے ۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدرملک عبدالروف نے کہا کہ احسن اقبال نارووال اور قوم کی تقدیر تعلیم کے ذریعے بدلنے والے ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب ان کے شانہ بشانہ ہے لہذا صحافیوں کے لئے صحافی کالونی ضروری ہے ۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی نے بھی خطاب کیا ۔