اسمگل کئے جانے والے307 نایاب کچھوے برآمد چار ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق محکمہ جنگلات شہید بینظیر آباد کے عملہ نے دیھہ آکرو ،iiوائلڈ لائف چیک پوسٹ کے قریب پک اپ ڈاٹسن کی تلاشی کے دوران 307نایاب نسل کے کچھوے برآمد کرلئے جوکہ 20بڑے تھیلو ں میں کراچی اسمگل کئے جارہے تھے کارروائی کے دوران پک اپ نمبرKG.5414قبضے میں لیتے ہوئے دو ملزمان غلام رسول اور گل محمد کو گرفتار کرلیا ہے دوسری جانب مرکزی ملزم ضلع سانگھڑ کے رہائشی صدام ملاح اور ڈرائیور بابو زرداری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو کہ کچھوؤں کے غیر قانونی شکار اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر سعید اختر بلوچ نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ملزمان آپس میں قریبی رشتے دار ہیں ملزم صدام ملاح نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گزشتہ سات ماہ سے کچھوؤں کی کراچی اسمگلنگ میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کنزرویٹر شہید بینظیر آباد ڈویژن دارامنیر قاضی نے بتایاکہ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔