نوازشر یف سے بڑا (ن) لیگ اور حکومت کا کوئی اور دشمن نہیں‘یاسمین راشد

وزیراعظم اپنی اور خاندان کی کر پشن کو بچانے کیلئے پارٹی حکومت اور جمہو ریت کو داؤ پر لگا رہے ہیں

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) ایڈ ئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشر یف سے بڑا (ن) لیگ اور حکومت کا کوئی اور دشمن نہیں ‘وزیراعظم اپنی اور خاندان کی کر پشن کو بچانے کیلئے پارٹی حکومت اور جمہو ریت کو داؤ پر لگا رہے ہیں ‘عقل کے اندھے حکومتی وزراء عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں مگر ایسے بے شرم وزراء قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ ئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں جتنی کر پشن اور لوٹ مار کر رہی ہے اسکی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اوراب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نوازشریف صرف اپنی ذات اور خاندان کو بچانے کے ایجنڈے پر گامزن ہو چکے ہیں اور انکو اب احتساب کے نام سے بھی خوف آنے لگا ہے مگر عمران خان سچ کہتے ہیں کہ وہ قوم اور حکمرانوں کو کسی صورت پانامہ لیکس بھولنے نہیں دیں گے بلکہ نوازشر یف اور انکے خاندان سے کر پشن اور لوٹ مار کی نہ صرف پائی پائی کاحساب لیا جائیگا بلکہ نوازشریف جیسے کر پٹ لوگوں کو جیلوں میں بھی ڈالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :