بھارتی وزیر اعظم کا چین کے 67ویں قومی دن کے موقع پر مبارکبادی کا پیغام

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے عوامی جمہوریہ چین کے 67ویں یوم تاسیس کے موقع پر چین کے عوام کو مبارکباد دی ہے ، چین نے اپنے تہنیتی پیغام چین کے مائیکروبلاگن سائٹ وی بو پر بھیجا ہے ، ایک سرکاری بیان میں مودی کے حوالے سے وی بو پر بھیجے گئے پیغام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’ ہمارے تعلقات صدیوں سے پرانے ہیں جو روحانیت ، علم ،آرٹ، تجارت اور ایک دوسرے کی تہذیب کا احترام کرنے کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی ہیں بھارتی وزیر اعظم نے دونوں ایشیائی ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات کو اجاگر کیا ۔

مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایسے موقع پر جبکہ دنیا ایشیا ء کی طرف دیکھ رہی ہے ، چین اور بھارت کی ترقی و خوشحالی اور ہمارے قریبی تعاون میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ ایشیاء کے پرامن اور مستحکم مستقبل کی تشکیل کرسکے ، مودی نے اس بات زور دیا کہ نئی دہلی اور بیجنگ دونوں اپنے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے اور کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی کامیابیوں سے تقویت حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ وقتوں میں ہم نے اپنے تعلقات کے مکمل شعبوں بھر میں اپنے ملوث ہونے کو فروغ دیا ہے اور باہمی اعتماد و اعتبار کو فروغ دینے اور عوامی تعلقات میں توسیع کو فروغ دینے پرزوردیا ہے اور ہم اس سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :