چین کا ’’سمارٹ ‘‘ ہانگ جو شہر جی 20-سربراہی کانفرنس کے بعد قومی دن کی تعطیلات منانے کیلئے آنیوالے سیاحوں کا خیرمقدم کریگا

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:32

ہانگ جو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) ستمبر کے اوائل میں جی 20-گروپ کی سربراہی کانفرنس میں دنیا کو حیرت زدہ کرنے کے بعد مشرقی چین کا شہر ہانگ جو قومی دن کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کو اپنی سمارٹ اور مہذب نوعیت کا مظاہرہ کرے گا ، ہفتہ چین کے قومی دن اور ایک ہفتے کی سرکاری تعطیلات کا آغاز ہے ، امسال توقع ہے کہ ہفتے بھر کی تعطیلات کے دوران 15ملین سیاح ہانگ جو آئیں گے جو کہ 15فیصد سالانہ کا اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات ہانگ جو میونسپل کمیشن برائے سیاحتی ترقی نے بتائی ہے ،منگل کو ڈی ڈی چن شنگ اور ایلی ٹرپ کی طرف سے مشترکہ طورپر جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ ہانگ جو کی ویسٹ لیک تعطیلات کے دوران چین نے گرم ترین سیاحتی مقام ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :