تحریک احتساب کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کیلئے ہے اس مہم سے عوام میں شعور پیداہو اہے ‘نوشین حامد

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عمران خان سچے اور کھرے سیاستدان ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پورے ملک کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں اور انہیں ملک میں تبدیلی لانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں عوام کی بے پناہ محبت کی وجہ سے ہمارا ہر جلسہ کامیاب ہوتا ہے ، ملک بھر میں کئے جانے والے سروے حکمرانوں کی مقبولیت میں نمایاں کمی ظاہر کررہے ہیں اس لئے بہتر یہ ہے کہ حکمران خود کو اقتدارسے الگ کرلیں، رائے ونڈ احتجاج سے نئی تاریخی لکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا، کرپٹ حکمران بیرون ملک پاکستان کے موقف جرات مندانہ انداز میں پیش نہیں کرسکتے ۔ تین سالوں میں حکمرانوں نے کسی ایک معاملہ پر بھی پاکستان کا موقف جرت مندانہ انداز میں پیش نہیں کیا ۔دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ پوری قوت سے نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کے لئے ہے ،ہماری اس مہم سے عوام میں شعور پیداہو اہے ۔عمران خان واحد سیاستدان ہیں جن کی آمد اور اخراجات کا ہر عام و خاص کو معلوم ہے ،حکومت عمران خان کے بارے منفی تاثر پیدا کررہی ہے ۔