بھارتی سیکورٹی فورسز کا بین الاقومی سرحد سے مشتبہ پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

اتوار 2 اکتوبر 2016 15:20

نئی دہلی/جموں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) بھارتی سیکورٹی فورسز نے بین الاقومی سرحد سے ایک مشتبہ پاکستانی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ بین الاقومی سرحد کے آر ایس پورہ سیکٹر سے ایک مشتبہ پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ’’ انڈین ایکسپریس ‘‘ کے مطابق32سالہ ابو بکر سہاگ کو سیکورٹی فورسز نے اگرے چک گاؤں کے قریب سے گرفتار کیا ہے ۔

گرفتار شخص سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی تاہم تفتیش جاری ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص ذہنی طور پر پاگل معلوم ہوتا ہے کیونکہ وہ بار بار اپنے بیانات کو تبدیل کررہا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز اس سے قبل بھی ذہنی طور پر بیمار کئی افراد کو گرفتار کرکے مشتبہ پاکستانی شخص قرار دے چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :