پاکستان میں گرفتار اپنے فوجی کی واپسی کیلئے ڈی جی ملٹری آپریشنز کی سطح پر کوششیں کررہے ہیں،بھارتی وزیر دفاع

چندو بابو لال بدھ کو کنٹرول لائن کے دوسری طرف بھارتی فوج کی کاروائی میں شامل نہیں تھا،منوہر پریکر

اتوار 2 اکتوبر 2016 15:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے کہا ہے کہ پاکستان میں گرفتار اپنے فوجی کو واپس لانے کیلئے ڈی جی ملٹری آپریشنز کی سطح پر کوششیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے کہا ہے کہ پاکستان میں گرفتار اپنے فوجی کو واپس لانے کیلئے ڈی جی ملٹری آپریشنز کی سطح پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منوہر پریکر کا کہنا ہے کہ چندو بابو لال بدھ کو کنٹرول لائنکے دوسری طرف بھارتی فوج کی کاروائی میں شامل نہیں تھا۔آرمی اور شہریوں کی طرف سے نادانستہ طورپر سرحد پار کرنے کے واقعات دونوں جانب پر غیر معمولی نہیں ہیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ راشٹریہ رائفلز کا 37سالہ چندو بابو لال چوہان اپنی ڈیوٹی پر تھا جو غلطی سے سرحد پار کرگیا۔