چینی کرنسی کی عالمی کرنسی باسکٹ میں شمولیت ’’تاریخی لمحہ ‘‘ہے

دس سال قبل کرنسی کا ملک سے باہر جانا قدرے محال تھا چینی کاروباری شخصیات کا آر ایم بی کا ا یس ڈی آر میں شمولیت کا بھرپور خیرمقدم

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:56

گوانگ جو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) چینی کرنسی رینمنبی کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی اشرافیہ ریزرو کرنسی باسکٹ میں ہفتے کو شمولیت کا چینی کاروباری شخصیات اور تجزیہ کاروں نے سراہتے ہوئے اسی’’ تاریخی لمحہ ‘‘ قراردیا ، گوانگ ڈونگ ، گوانگ کین ربڑگروپ کمپنی لمٹیڈ کے نائب صدر لو جیان نے کہا کہ ’’ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ‘‘ ، لو نے کہا کہ دس سال قبل آر ایم بی بمشکل ملک سے باہر جاسکتی تھی لیکن اب چین کے کھلے پن اور زبردست اقتصادی سائز نے اسے بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ مقبول بنادیا ہے ، رواں سال کے اوائل میں گوانگ کین ربڑ نے تھائی لینڈ کے تھائی ہوا ربڑ جو کہ دنیا کی ربڑ پیدا کرنے والا تیسرا سب سے بڑی فرم ہے کیلئے 270ملین امریکی ڈالر بولی کا آغاز کیا ، کمپنی نے بعد ازاں ملکی اور سمندر پار بینکوں سے قرضے حاصل کئے جن میں سے بعض نے بولی کی تمام رقم آر ایم بی میں ادا کرنے کی پیشکش کی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ دس سال قبل ہمارا تمام سمندر پار کاروبار امریکی ڈالر میں ہوتا تھا اور ہمارے پاس اکثر آر ایم بی کلیئرنگ بنک نہیں تھے ، اب بالکل مختلف صورتحال ہے ، چین کے دنیا بھر میں اکیس سمندر پار آر ایم بی کلیئرنگ بنک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آر ایم بی کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی یوآن میں اپنی دلچسپی کو نہیں کھویا ہے ، عالمی مانگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، گذشتہ دہائی میں دنیا میں چینی کرنسی کے تیزی سے اضافے کا مشاہدہ کیا ہے اس وقت آر ایم بی 10.92فیصد کے ساتھ ایس ڈی آر کی نئی باسکٹ کا تیسرا سب سے بڑا حصہ ہے جبکہ امریکی ڈالر 41.73فیصد اور یورو 30.93فیصد کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ۔