چینی ٹیم کی سپین کے انسانی میناروں کے مقابلے میں شرکت

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:56

بارسلونا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) چینی ٹیم ’’ ایلس شائی کویٹس ڈی ہانگ جو ‘‘ یا ہانگ جو کے بچے نے گذشتہ روز بحیرہ روم کے شہر تاراگونا ، شمالی سپین میں منعقدہ پچیسویں کنکر ڈی بھی کیسلز (انسانی میناروں ) میں شرکت کی ، ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کیٹلانگ کی روایت کے حصے اور دو سو سال سے زائد کی تاریخ والے اس کنکرس ڈی کیسلز’’ انسانی میناروں‘‘ میں کسی غیر ملکی ٹیم نے حصہ لیا ہے چینی ٹیم جو ہفتے کو منعقدہونے والے مقابلے والے دوسرے روز 2235پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی نے مدعو کولا (قلعہ تعمیر کرنیوالے افراد کا گروپ )کے طورپر حصہ لیا ،’’ ایلس شائی کا ٹس ولا فرانکا ‘‘2270پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی ، ’’ ایلس شائی کویٹس ڈی ہانگ جو‘‘ نے پہلے راؤنڈ میں نو لیول کے ایک مینار میں فی لیول تین افراد کے ساتھ انسانی مینار بنایا جسے مقامی پریس نے تاریخی قرار دیا اور ناظرین نے اس کا پرجوش تالیوں سے خیرمقدم کیا ، اس مقابلے میں امسال 45گروپوں کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی جن میں چین سمیت نئے گروپ نئے ہیں ۔