بیجنگ میں فضائی آلودگی کا پیلا الرٹ جاری کر دیا گیا

تعمیراتی مقامات پر کام کی ممانعت ہو گی گا اور گھروں سے باہر باربی کیوز کا اہتمام نہیں ہو سکے گا

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:54

بیجنگ میں فضائی آلودگی کا پیلا الرٹ جاری کر دیا گیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) بیجنگ نے رواں سال کی دوسری ششماہی میں فضائی آلودگی کا اپنا پہلا پیلا الرٹ جاری کیا ہے اور پیشنگوئی کی ہے کہ دھند پیر تک جاری رہے گی ، الرٹ کا مطلب یہ ہے کہ تعمیراتی مقامات پر کام کرنے کی پابندی ہو گی ، گھر کے باہر کوئی باربی کیو ز کا اہتمام نہیں کیا جائیگا یا کاشتکار تنکے نہیں جلائیں گے ، بیجنگ میں ہفتے کو فضائی کوالٹی انڈیکس( اے کیو آئی ) کی ریڈنگ 200اور 300کے درمیان تھی جس کا مطلب یہ ہوا کہ فضائی آلودگی زبردست ہے ، دھند نے قومی تعطیلات کا ہفتہ شروع ہونے کے عین موقع پر ہفتے کو دارالحکومت اور اس کے نواحی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور قومی مرکز موسمیات نے اتوار کو دھند کیلئے پیلا الرٹ جاری کیا ہے ، دھند منگل کو سردی کی لہر کی وجہ سے غائب ہو جائے گی ، چین کی سائنس اکادمی کی ماحولیاتی طبیعات کے ادارہ کے ریسرچر وانگ زفا کو توقع ہے کہ شمالی چین کو امسال موسم خزاں اور موسم سرماہ میں شدید دھند کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :