چین نے معمر افراد کی تعداد 2020ء تک 240ملین ہو جائیگی

2020ء تک بزرگ شہریوں کی تعداد مجموعی آبادی کا 17فیصد ہو گی ، نائب سربراہ قومی صحت

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) ایک سینئر ہیلتھ اہلکار کے مطابق 2020ء تک ساٹھ برس یا اس سے زائد عمر کے چینیوں کی تعداد 240ملین ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات قومی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کے نائب سربراہ لایو چیان نے بیجنگ میں منعقدہ انٹراکیڈیمی پارٹنرشپ برائے صحت 2016ء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ہے ،اس اہلکار کا کہنا ہے کہ 2020ء تک بزرگ شہریوں کی تعداد آبادی کا 17فیصد ہو جائے گی ، لایو نے دریرینہ بیماریوں کے حوالے سے سنگین صورتحال کا ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں دیرینہ بیماریوں کی مریضوں کی تعداد 260ملین سے زیادہ ہے ، ان بیماریوں کی وجہ سے چین میں اموات کی شرح 86فیصد ہے ، لایو نے کہا کہ صحت پر فی کس سالانہ خرچہ 2015ء میں 472امریکی ڈالر کے لگ بھگ تھا ، لایو نے وعدہ کیا کہ میڈیکل انشورنس سسٹم اور بنیادی عوامی صحت کی سروسز کو بہتر بنایا جائے گا اور روایتی چینی ادویات اور تحقیق کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :