چین کے ’’ سنہری ہفتے ‘‘ کی تعطیلات سے سیاحت کی آمدن میں ریکارڈ اضافے کا امکان ، سروے رپورٹ

تعطیلات کے پہلے روز 14.4ملین مسافروں کی ریکارڈ تعداد نے ریل کے ذریعے سفر کیا ، ریلوے کارپوریشن

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) چینی اکادمی سیاحت اور سی ٹرپ جو کہ ایک آن لائن ٹریول ایجنٹ کی طرف سے کئے جانیوالے ایک سروے کے مطابق چین کی’’ سنہری ہفتے ‘‘ کی تعطیلات سیاحت کی آمدن میں اضافے کے پیش نظر اس کے اعزاز کو حق بجانب ثابت کریں گی ، 1.

(جاری ہے)

7بلین سے زائد سی ٹرپ اپیلی کیشن استعمال کرنے والوں کے تجزیے کی بنیاد پر اس سروے کے مطابق چین کے اہم سیاحتی مقامات کے بارے میں توقع ہے کہ ان تعطیلات کے دوران مجموعی طورپر 589ملین سیاح آئیں گے جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں بارہ فیصد زیاد ہ ہونگے ، زیر تبصرہ مدت کے دوران سیاحت سے ہونیوالی آمدن 13.5فیصد کے اضافے سے 478ملین یوآن (70بلین امریکی ڈالر )ہو جانی چاہئے ، توقع ہے کہ ملک کے باہر جانیوالے سیاحوں کی تعداد چھ ملین کی ریکارڈ حد تک پہنچ جائے گی ، جمہوریہ کوریا ، تھائی لینڈ اور جاپان انتہائی پسندیدہ مقامات ہیں ، توقع ہے کہ حالیہ تعطیلات کی لہر سے پرہجوم ٹرانسپورٹ ، مقامات اور ریسٹورانوں کے علاوہ ٹریفک جام کے بارے میں عوامی شکایات میں اضافہ ہوجائے گا ،چینی ریلوے کاروپوریشن کے اعدادوشمار کے مطابق سات روز ہ تعطیلات کے پہلے روز ہفتے کو 14.4ملین مسافروں کی ریکارڈ تعداد نے سفر کیا جو سالانہ 15فیصد اضافہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :