چین نے جیش محمد کے سربراہ کو دہشتگرد قراردینے کیلئے اقوام متحدہ سے بھارتی اپیل بلا ک کرنے کے فیصلے میں توسیع کردی ہے

مسعود اظہر کو مزید 6ماہ تک سکھ کا سانس لینے کا موقع مل گیا‘ بیجنگ نے یہ اقدام اپیل کی مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل کیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:52

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) چین نے گذشتہ روز کہا کہ اس نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کے لئے اقوام متحدہ سے نئی دہلی کی اپیل کو بلاک کرنے کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے ،بیجنگ کی طرف سے اپریل میں عائد کی جانیوالی ’’ ٹیکنیکل ہولڈ ‘‘ میں توسیع کرنے کا اقدام اس کے ختم ہونے سے ایک روز قبل کیا گیا ہے ، اس طرح اظہر کو جو کہ جنوری میں پٹھان کوٹ کے بھارتی فضائی اڈے کا ملزم ہے مزید چھ ماہ تک سکھ کا سانس مل گیا ہے ، رواں سال کے اوائل میں چین نے پاکستان کے تعاون سے اظہر پر پابند ی عائد کرنے بھارتی کوشش کو بلاک کر دیا تھا ، چین نے اپریل کی طرح گذشتہ روز یہ دلیل بھی دی کہ اس کا فیصلہ حقائق اور طریقہ ہائے کار پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین فیصلے سے چین اور پاکستان جو ایک دوسرے کو سدا بہار حلیف خیال کرتے ہیں کے درمیان قریبی مراسم کی عکاسی ہوتی ہے ۔