فلسطینی صدر محمود عباس کی اسرائیل کے سابق صدرشمعون پیریزکی جنازے کی تقریب میں شرکت پراحتجاج

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:18

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) فلسطین کے صدر محمود عباس کی اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز کی جنازے کی تقریب میں شرکت پر احتجاج کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی اپیل پر جمع ہونے والے مظاہرین نے فلسطینیوں کے قاتل سے تعزیت نہیں کی جانی چاہیے اور شمعون پیریز جنگی مجرم ہیں کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

امریکی رہنما کے علاوہ پیریز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے فلسطین کے صدر محمود عباس بھی جنازے میں شرکت کے لیے اسرائیل آئے تھے۔فلسطین کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ محمود عباس کو توقع ہے کہ ان کی یہاں آمد سے اسرائیلی معاشرے کو یہ پیغام جائے گا کہ فلسطینی امن چاہتے ہیں اور شمعون پیریز جیسے پرامن لوگوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔محمود عباس عرب دنیا کے پہلے رہنما ہیں جنہوں نے بدھ کو پیریز کی موت پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔ جمعرات کو اردن کے بادشاہ عبداﷲ نے بھی اسرائیل سے تعزیت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :