فرانس میں 15 سالہ طالب علم پر دہشت گردی کے الزام میں فرد جرم عائد

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:18

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) فرانس میں 15 سالہ طالب علم پر دہشت گرد حملے کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں 15 سالہ طالب علم پر دہشت گرد حملے کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس طالب علم پر ایک دہشت گرد گروپ سے مجرمانہ تعلق پر فرد الزام عاید کی گئی تھی۔

وہ شام یا عراق میں موجود داعش کے ایک بدنام فرانسیسی جنگجو راشد قاسم کی ہدایت پر دہشت گردی کا حملہ کرنا چاہتا تھا۔وہ ٹیلی گرام کی پیغام رسانی کی ایپلیکشن کے ذریعے راشد قاسم سے رابطے میں تھا۔فرانس کی انٹیلی جنس سروسز پہلے اس لڑکے کی سرگرمیوں سے آگاہ نہیں تھیں۔اس کو بدھ کو ڈومونٹ میں واقع اس کے والدین کے گھر سے پکڑا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ اڑتالیس گھنٹے تک پوچھ تاچھ کے لیے پولیس کی حراست میں رہا تھا۔

اس کو جمعہ کی صبح عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ایک اور عدالتی ذریعے کا کہنا ہے کہ اس بات کا شبہ تھا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائی انجام دینے والا تھا لیکن اس نے دوران حراست بتایا تھا کہ اس نے اپنا یہ ارادہ ترک کردیا تھا۔وہ ٹیلی گرام مسینجر پر بہت فعال تھا اور وہ جنگجوں کے پروپیگنڈے کو نشر کرنے والے دو اسٹیشنوں کو خاص طور پر پسند کرتا تھا۔وہ ایک اور لڑکے سے بھی رابطے میں تھا۔اس لڑکے کو ایک متشدد حملے کی سازش میں شریک ہونے کے شبے میں پیرس میں 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔فرانس میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران قریبا دس لڑکوں کو دہشت گردی یا تشدد کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :