اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کیلئے 98 نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:16

یروشلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے 98 نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہودی بستیوں کی آبادی کاری کی مخالف تنظیم ’’پیس ناؤ‘‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے 98 نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے ۔مذکورہ نئے یونٹ راملہ شہر کے شمال میں گیلو یہودی بستی کے نزدیک اور راملہ ہی کے قریب اسرائیلی صنعتی علاقے میں تعمیر کیے جائیں گے۔تنظیم کی ترجمان کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اس منظوری کے ساتھ ہی فلسطینی اور اسرائیلی ریاستوں پر مبنی حل کے سامنے ایک نئی رکاوٹ کھڑی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :