ملتان، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

اتوار 2 اکتوبر 2016 14:07

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) ملتان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو تشویش ناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بندبوسن کے علاقے میں چار ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

عرفان نامی نوجوان نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جس پر ساتھی ڈاکو نے پکڑے گئے ڈاکو کو چھڑانے کے لئے عرفان پر فائرنگ کر دی۔ گولی عرفان کے سر پر لگی۔ جسے تشویش ناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان کی حالت خطرے میں ہے۔ واقع کی اطلاع پر متعلقہ تھانہ الپہ کی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی اور فرار ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :