مودی نے پاکستانی حکومت کو برداشت ختم ہونے کا سخت پیغام دیدیا،سابق بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی
اتوار 2 اکتوبر 2016 13:12
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) سابق بھارتی آرمی چیف جنرل (ر) بکرم سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں گھس کر پاکستان کو سخت پیغام دیا ہے کہ لائن کے اس پار سے کی جانے والی ہر حرکت کا جواب دیا جائے گا ،مودی حکومت نے گیند پاکستانی سرکار کی کورٹ میں پھینک دی ہے کہ اگر اب بھی پاکستان چاہے تو ’’جہادیوں ‘‘ کی حمایت جاری رکھ سکتا ہے لیکن اس صورت میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا اور اسے تیار رہنا چاہئے۔
بھارتی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز‘‘ کو انٹرویو میں جنرل (ر) بکرم سنگھ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی بھارت نے کئی مرتبہ پاکستانی حدود میں گھس کر کارروائی کی ہے لیکن اس مرتبہ جتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا ہے وہ پہلے نہیں دیکھا گیا۔(جاری ہے)
بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے سابق سربراہ اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی سربراہی میں بھارتی فوج نے جو کارروائی کی ہے اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ،مودی سرکار نے پاکستانی وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ہے کہ اب برداشت کی حد ختم ہو چکی اور بھارت دہشت گردی کی ہر واردات کا جم کر جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پاکستانی فوج چپ بیٹھنے والی نہیں بھارتی سیکیورٹی اداروں کو پہلے سے زیادہ چوکس ہونا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.