نواز شریف نے اڑی حملے کی مذمت کا امریکی اور برطا نو ی مطالبہ مسترد کردیا

جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس پر جان کیری اور برطانوی وزیراعظم نے نوز شریف سے اڑی حملے کی مذمت کرنے کو کہا تھا، کشمیرمیں بھارتی مظالم پر دنیا کیو ں خا مو ش ہے پاکستا نی وزیر اعظم کے دو ٹو ک جواب پر دونوں رہنما و ں کو چپ لگ گئی، رپورٹ

اتوار 2 اکتوبر 2016 13:03

نواز شریف نے اڑی حملے کی مذمت کا امریکی اور برطا نو ی مطالبہ مسترد کردیا

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرامریکا اور برطانیہ نے وزیراعظم نوازشریف سے اڑی حملے کی مذمت کا مطالبہ کیا تاہم انہوں نے صاف انکار کردیا۔ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کیموقع پرامریکی وزیرخارجہ جان کیری اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے وزیراعظم نوز شریف سے اڑی حملے کی مذمت کرنے کو کہا تھا۔

تاہم وزیراعظم نواز شریف نے صاف انکار کردیا اور سوال اٹھایا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے100 سے زائد کشمیریوں کی شہادت اور ہزاروں زخمیوں پر لندن اور واشنگٹن سمیت پوری دنیا خاموش کیو ں ہے ؟ تو دونوں کو چپ لگ گئی۔نواز شریف نے کہاکہ بھارت کو تو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر کوئی شرمندگی نہیں ، جس پر عالمی برادری خاموش ہے،ایسے حالات میں پاکستان کیسے اڑی حملے کی مذمت کرسکتا ہے؟؟؟پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں اڑی حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام مسترد کردیا اور واقعے کی تحقیقات کیلیے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکومت کا خیال ہے کہ اڑی حملہ یا تو پاکستان کو بدنام کرنے کیلیے بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے، جس کا مقصد کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہییا پھر یہ مظلوم کشمیریوں نے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا خود بدلہ لیا ہے