فرانس، 15 سالہ طالب علم پر دہشت گردی کی کے الزام میں فردجرم عائد

طالب علم داعش کے ایک بدنام فرانسیسی جنگجو راشد قاسم کی ہدایت پر دہشت گردی کا حملہ کرنا چاہتا تھا،عدالتی حکام

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:34

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) فرانس میں ایک پندرہ سالہ اسکول طالب علم پر ملک میں دہشت گردی کے ایک حملے کی سازش کے الزام میں فرد جْرم عاید کردی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک عدالتی ذریعے نے بتایا کہ اس طالب علم پر ایک دہشت گرد گروپ سے مجرمانہ تعلق پر فرد الزام عاید کی گئی تھی۔وہ شام یا عراق میں موجود داعش کے ایک بدنام فرانسیسی جنگجو راشد قاسم کی ہدایت پر دہشت گردی کا حملہ کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

وہ ٹیلی گرام کی پیغام رسانی کی ایپلیکشن کے ذریعے راشد قاسم سے رابطے میں تھا۔فرانس کی انٹیلی جنس سروسز پہلے اس لڑکے کی سرگرمیوں سے آگاہ نہیں تھیں۔اس کو ڈومونٹ میں واقع اس کے والدین کے گھر سے پکڑا گیا تھا۔وہ اڑتالیس گھنٹے تک پوچھ تاچھ کے لیے پولیس کی حراست میں رہا تھا۔اس کو جمعہ کی صبح عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ایک اور عدالتی ذریعے کا کہنا تھا کہ اس بات کا شْبہ تھا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائی انجام دینے والا تھا لیکن اس نے دوران حراست بتایا تھا کہ اس نے اپنا یہ ارادہ ترک کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :