ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ماہ ستمبر میں انتخابی مہم کے لئے ریکارڈ 154 ملین ڈالر کے فنڈزاکھٹے کئے

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:09

واشنگٹن۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) امریکی صدارتی دوڑ میں شامل امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ ستمبر میں انتخابی مہم کے لئے ریکارڈ 154 ملین ڈالر کے فنڈزاکھٹے کئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدراتی انتخابات کی مہم کے فنڈز اکھٹے کرنا عام ہے۔

(جاری ہے)

8 نومبر ہونے والے انتخابات کے لئے ہلیری کلنٹن نے اگست کے مہینے میں 143 ملین اور ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے 90 ملین ڈالرکے فنڈز اکھٹے کئے تھے تاہم ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ انتخابی مہم کے لئے ریکارڈ 154 ملین ڈالر کے فنڈزاکھٹے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں عام انتحابات کے ہر شخص کم از کم 2700 ڈالر عطیہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :