بحر اوقیانوس سے اٹھنے والا طاقتور طوفان میتھیو کی کیٹگری پانچ سے چار کر دی گئی

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:08

میامی ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) بحر اوقیانوس سے اٹھنے والا طاقتور طوفان میتھیو کی کیٹگری پانچ سے چار کر دی گئی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شدید طوفانوں کی کیٹگری میں کچھ ہی دیر کے لیے رکھا گیا تھا۔ ابھی بھی اِس طوفان کے ہمراہ زور دار طوفانی جھکڑ اور شدید موسلا دھار بارش ہے۔

(جاری ہے)

سمندری طوفانوں کے امریکی ادارے کے مطابق اِس طوفان کے راستے پر جمیکا، ہیٹی اور کیوبا کے آنے کا قوی امکان ہے۔

اِس وقت اِس طوفان کے ساتھ تیز رفتار ہوا کی رفتار 220 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔(کل) پیر سے مشرقی جمیکا کی ساحلوں سے یہ طرفان ٹکرانا شروع کر دے گا۔ کم از کم 63 سینٹی میٹر تک مشرقی جیمکا اور جنوب مغربی ہیٹی میں بارش کا امکان ہے۔ جمیکا کے وزیراعظم نے میتھیو طوفان سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :