سوڈان میں مسلح افراد کی مسافروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:08

جوبا ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) سوڈان میں مسلح افراد کی مسافروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دارلحکومت جوبا سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر اس وقت پیش آیا جب مسافروں کی گاڑی سرحدی قصبے کیجو کیجا کی طرف جار رہی تھی۔حملے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پرہلاک اور11 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔حکام نے کہا ہے کہ فوری طور پر اس حملے کا مقصد سامنے نہیں آیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :