جنوبی سپین میں کیفے میں گیس سیلنڈردھماکے کے نتیجے میں 77 افراد زخمی

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:08

میڈرڈ ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) جنوبی سپین میں کیفے میں گیس سیلنڈردھماکے کے نتیجے میں 77 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ ویلیز مالگا قصبے میں فیسٹیول جاری تھا کہ ان دوران ایک کیفے میں گیس سیلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 77 افراد زخمی ہو گئے،جھنیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔مقامی اخبار کے مطابق کیچن میں دھماکہ ہونے سے قبل آگ بھڑک اٹھنے کے باعث لوگ بھاگنا شروع ہوئے جس سے لوگوں کو شدید زخمی ہونے سے بچنے کا وقت مل گیا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :