بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے ، پاکستان

ایل او سی پر فائرنگ ضرور ہوئی تھی،بھارت کی اشتعال انگیزی پر امریکا سے رابطے میں ہیں، آپریشن ضرب عضب میں حقانی نیٹ ورک سمیت عسکریت پسند نیٹ ورکس کو تباہ کردیا، چار ہزار سے زائد دہشتگرد مارے گئے،پاکستان پر عسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد ہیں ،پاکستان سرد جنگ کی پراکسی وار لڑ رہا ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی پر امریکا سے رابطے میں ہیں، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کی امریکی کوششیں قابل تعریف ہیں،سارک کانفرنس کے ملتوی ہونے سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں ہوا امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

اتوار 2 اکتوبر 2016 11:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، ایل او سی پر فائرنگ ضرور ہوئی تھی،بھارت کی اشتعال انگیزی پر امریکا سے رابطے میں ہیں، آپریشن ضرب عضب میں حقانی نیٹ ورک سمیت عسکریت پسند نیٹ ورکس کو تباہ کردیا، چار ہزار سے زائد دہشتگرد مارے گئے،پاکستان پر عسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد ہیں ،پاکستان سرد جنگ کی پراکسی وار لڑ رہا ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی پر امریکا سے رابطے میں ہیں، پاک،بھارت کشیدگی کم کرانے کی امریکی کوششیں قابل تعریف ہیں،سارک کانفرنس کے ملتوی ہونے سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں ہوا۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ ’ضرب عضب‘ آپریشن کے دوران، ’’حقانی نیٹ ورک ہو یا کوئی بھی عسکریت پسند تنظیم، ان کے نیٹ ورکس کو تباہ کیا گیا اور اس آپریشن میں 4000 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ ’’حقیقت سے بہت دور ہے‘‘۔ مگر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ضرور ہوئی ہے جس کو دہلی نہ جانے کیوں سرجیکل سٹرائیک کا نام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’سفارتخانہ وائٹ ہاؤس اور امریکی قیادت کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کے خواہشمند ہونے کے ناتے نہیں چاہتے کہ دو جوہری پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں شدت آئے لیکن پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور متناسب طاقت کے ساتھ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان پر عسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

پاکستان سرد جنگ کے زمانے کی پراکسیز کے خلاف بھی جنگ لڑ رہا ہے، ’ضرب عضب‘ میں حقانی نیٹ ورک ہو یا کوئی بھی عسکریت پسند تنظیم ان کے نیٹ ورک کو تباہ کیا گیا ہے اور اس آپریشن میں 4000 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت کا ایک فوجی پاکستان کے قبضے میں ہے اور یہ کہ اس سے قبل بلوچستان سے بھارت کے نیوی کے ایک اہل کار، کلبھوشن کی گرفتاری، یہ تمام دستاویزات بین الاقوامی برادری کو دکھائی گئی ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ بھارت کس طرح پاکستان کے اندر مداخلت کرتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے امریکہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوششوں کو ’’قابلِ تحسین‘‘ قرار دیا۔پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مجوزہ سارک کانفرنس کے ملتوی ہونے کے بعد ملک کے سفارتی طور پر علاقے یا دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر درست نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سارک چارٹر کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا جبکہ امریکہ اور اقوام متحدہ کو صورتحال پر تشویش ہے۔