شام میں روس کی فضائی مہم کا ایک سال مکمل

اتوار 2 اکتوبر 2016 11:16

ماسکو ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) شام میں روس کی فضائی کارروائیوں کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے لیے کوئی "مدت متعین" نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

کریملن نے سرکاری طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ شام میں اس کی فضائی مہم کا مقصد شدت پسند گروپ داعش کو ختم کرنا اور روس کو بین الاقوامی سطح پر پھیلتی دہشت گردی سے محفوظ رکھنا ہے۔تاہم روس اور اس کے باہر بھی موجود غیرجانبدار مبصرین کا کہنا ہے کہ ماسکو بشار الاسد کو اقتدار میں رکھنے کے لیے ہر ضروری اقدام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :