صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکہ، دو افراد ہلاک

اتوار 2 اکتوبر 2016 11:16

موغادیشو ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں صومالیہ کی سیکورٹی فورسزکو نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک جب کہ چھ زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک سکیورٹی اہلکار نے ’وائس آف امریکہ‘ کی صومالی سروس کو بتایا کہ بارود سے بھری ٹویوٹا کرولا کو بلو اسکائی ریستوران کے باہر دھماکے سے اْڑا دیا گیا۔ریستوران میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز کے اہلکار آتے ہیں، جو ایک قریبی قید خانے میں کام کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ الشباب دہشت گرد گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔