سرتاج عزیز کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دی ہے ۔ چینی وزیر خارجہ کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کی ایک بہترین مثال ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین کے مابین ہر شعبہ میں تیزی سے بڑھتا ہوا تعاون دوطرفہ تعلقات کو بلندیوں پر لے جانے کی دوطرفہ عزم کا اظہار ہے ۔ سرتاج عزیز نے پاک چین تعلقات کے استحکام کیلئے چینی وزیر خارجہ کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کو بھی سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک عوام کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انکی صحت مندی اور خوشیوں اور چین کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :