Live Updates

پی ٹی آئی اور اے این پی کا وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے سرحدی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈراور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اجلاس میں شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کی شرکت کی منظوری دے دی ہے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب غلام احمد بلور پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں شریک ہونگے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاک بھارت سرحد پر کشیدگی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر پیر کو پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس طلب کر رکھا ہے اجلاس پیر کی صبح وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات