آزاد کشمیر ،خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) آزاد کشمیر ،خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آگئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں شدید زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگ بری طرح ڈر کر اپنے گھروں دفاتر اور عمارتوں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5اور اس کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز شمالی علاقہ جات میں پٹن کے قریب تھا ۔زلزلہ پشاور ،وادی لیپہ ،وادی نیلم ،بالا کوٹ ،بٹگرام ،سوات ،مانسہرہ ،شانگلہ ،گلگت ،غذر ،چلاس ،گانچھے ،گاہکوچ ،اسکردو سمیت شمالی علاقاجات کے مختلف جگہوں پر محسوس کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :