Live Updates

مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپشن اور لوٹ مارکی دولت کو بچانے کیلئے ملکی اداروں کو تباہ کردیا ہے ،انجینئر یاسر گیلانی

تحریک انصاف عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور حقوق کی فراہمی تک ہر ممکن جدوجہد کرے گی ،رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں افراتفری کے حالات پیدا کر دیئے ہیں عوام شریف خاندان سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب مانگ رہی ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپشن اور لوٹ مارکی دولت کو بچانے کیلئے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے عوام کر پٹ حکمرانوں کو مزیدبرداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

عوام نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ پوری قوم پاناما لیکس کے معاملے میں متحد ہو چکی ہے۔ ہفتہ کو اپنے آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی غیر منصفانہ پالیسیاں اور ظالمانہ فیصلے قابل مذمت ہیں، تحریک انصاف عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور حقوق کی فراہمی تک ہر ممکن جدوجہد کرے گی اور ہر فورم پہ قوم کی آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت میں رہنے کا اخلاقی جوازکھو چکی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات